خلش


خلش

17 Dec, 2017 | Total Views: 305


سفینہ بیکم

Other Books of سفینہ بیکم


چار لڑکیاں ،مختلف لیکن روایتی ماحول میں پرورش پانے والی،مرد اساس معاشرے میں محبت کے راستے خود قائم کرنے اور اپنی پہچان بنانے کے لئے کوشاں۔یہ ناول خلش کی کہانی ہے جسے مصنفہ (سفینہ بیگم)نے حقیقت پسند روایت میں تحریر کیا ہے۔یعنی پلاٹ، کردار،ارتقا۔واقعات پر مبنی پلاٹ ،واقعات کے درمیان منطقی ربط اور اپنے عہد کی زبان کا تخلیقی استعمال ،اس مختصر مگر اہم ناول/ناولٹ کے فکروفن کے روشن پہلو ہیں۔ان لڑکیوں میں بعض کی تقدیر مرد اساس معاشرہ کے تشدد سے لکھی جاتی ہے جس میں ایک نمایاں پہلو استحصال بھی ہے۔اور جس کے خلاف مصنفہ نے اخلاقی جرأت کا اظہار کرتے ہوئے ان لفظوں میں احتجاج کیا ہے کہ۔’’عورت جیت کر بھی نہیں جیت پاتی اور مرد ہار کر بھی جیت جاتا ہے‘‘۔باعث مسرت ہے کہ مصنفہ نے خواتین فکشن نگاروں کی روایت کو انتہائی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھایا ہے اور یقین ہے کہ یہ ان کے سفر کا خوبصورت آغاز ہے انجام نہیں۔

عقیل احمد صدیقی 
(سابق)پروفیسر شعبہ اردو ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

Comment Form



اردو فکشن

© 2017 Urdu Fiction. All right reserved.

Developed By: Aytis Cloud Solutions Pvt. Ltd.