منشا یاد


منشا یاد


18 Mar, 2017 | Total Views: 228

   

تعارف۔۔۔۔
منشا یاد " 5 ستمبر1937ءکو جنڈیالہ شیر خاں،شیخوپورہ،پاکستان میں پیدا ہوئے۔پیشے کے اعتبار سے وہ سول انجینئر تھے۔ ان کا اصل نام محمد منشاء تھا، تاہم انہوں نے منشا یاد کے قلمی نام سے اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا۔ انکا پہلا افسانہ1955ءمیں منظر عام پرآئی۔ رفتہ رفتہ انہوں نے افسانے کی دنیا میںاپنے فن کا لوہا منوایا۔ منشا یاد نے اپنے افسانوں میں جن علامتوں کو استعمال کیا ہے، انہیں سمجھنے کے لئے قاری کو کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ منشا یاد نے قاری کا بہت خیال رکھا ہے۔ ان کے تمام افسانے ان کے اسی اسلوب نگارش کے غماز ہیں۔ ان کے افسانوں میں خواب سراب، دُور کی آواز، درخت آدمی، وقت سمندر، ماس اور مٹی،بند مٹھی میں جگنو، خلا اندر خلا، کچی پکی قبریں، مارشل لاء سے مارشل لاء تک، اورتماشا اعلیٰ ترین افسانے ہیں۔ انہوںنے کئی ناول اور یاد گار ڈرامے بھی تحریر کئے، جن میں بندھن، جنون آواز، پورے چاند کی رات اور راہیں نے ملک گیر شہرت حاصل کی۔ منشا یاد پنجابی میں بھی اُسی روانی اور سہولت سے لکھتے تھے جیسے اردو میں، چنانچہ اُن کے پنجابی ناول ’ٹاواں ٹاواں تارا کو انتہائی کامیابی کے ساتھ ایک ڈرامہ سیریل میں ڈھالا گیا جو کہ راہیں کے نام سے پی تی وی سے نشر ہوا۔اعزازات فن افسانہ نگاری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے 2004ء میں انھیں تمغۂ حسنِ کارکردگیسے نوازا تھا۔2006ءمیں انھیں پنجابی میں بہترین ناول نگاری کا بابا فرید ادبی ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ2010ءمیں انھیں عالمی فروغ ادب ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا۔اس کے علاوہ بھی انہوں نے کئی ایوارڈز حاصل کئے۔تصانیف افسانوی مجموعے*.بند مٹھی میں جگنو....)1975(*.ماس اور مٹی....)1980(*.خلا اندر خلا....)1983(*.وقت سمندر....)1986(*.وگدا پانی....)1987(*.درخت آدمی....)1990(*.دور کی آواز....)1994(
*.تماشا....)1998(*.خواب سرائے....)2005(ناول
*.ٹانواں ٹانواں تارا....)1997(
*.راہیں )ٹانواں ٹانواں تارا کا اردو ترجمہ...2004متفرقات
*.محمد منشا یاد کے تیس منتخب افسانے ۔ مرتبہ خاور نقوی....1992
*.محمد منشا یاد کے بہترین افسانے ۔ مرتبہ امجد اسلام امجد..1993
*.منتخب کہانیاں۔ مرتبہ جمیل آزر....1994
*.منشا یاد کہانی نمبر ۔ لہراں لاہور....1986
.منشا یاد کے منتخب افسانے ۔ مرتبہ طاہر اسلم گور اور امجد طفیل....1997
*.شہر افسانہ ۔ منتخب افسانے ۔ مرتبہ منشا یاد....2004.
منشا یاد کے منتخب افسانے ۔ مرتبہ ڈاکٹر اقبال آفاقی ....2007
وفات منشا یاد نے15 اکتوبر2011ءکواسلام آباد، پاکستان میں وفات پائی اور وہیں آسودہ خاک ہوئے۔

)بحوالہ ترویج افسانہ فورم)

تعارفی خاکہ دیگر


Comment Form



اردو فکشن

© 2017 Urdu Fiction. All right reserved.

Developed By: Aytis Cloud Solutions Pvt. Ltd.