راجہ یوسف


راجہ یوسف


21 Jul, 2017 | Total Views: 520

   

, 919419734234 7006966876
راجہ یوسف انچی ڈورہ ۔ اننت ناگ ۔کشمیر ۔192101
(افسانہ نویس، ڈرامہ نگار،شاعر)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں ایک کہانی کار ہوں، تھیٹر آرٹسٹ ہوں ۔ 1986سے سٹیج اداکاری شروع کی ۔ ساتھ ساتھ ا سٹیج کے لئے ڈرامے بھی لکھتا رہا ، پھر افسانے لکھنے کا جنوں شروع ہوا ۔ اور افسانوی مجموعہ ’’کاغذی پیرہن‘‘ 1988 میں شائع ہوا ۔ کبھی کبھار کوئی شعر بھی کہہ لیتا ہوں، اور نظمیں بھی لکھتا ہوں۔ میری کہانیاں ہندو پاک کے معتبر اخبارات، رسائل اور جرائد میں شایع ہوتی ہیں۔ جن میں ’’ عالمی انوار تخلیق‘‘ ۔ ’’ خرمن انٹرنشنل ‘‘۔ ’’ ادب سلسلہ دہلی ‘‘ ۔ ’’ لفظ لفظ ‘‘ ۔ ’’ فلمی دنیا ‘‘ ۔ سہہ ماہی’’ فن ذاد‘‘ پاکستان ۔ ’’ نئی کہانیاں‘‘ کراچی پاکستان۔ ’’ نگینہ ‘‘ ۔ سہ ماہی ’’ شعروسخن‘‘ پاکستان ۔سہ ماہی ’ ’ علم وادب‘‘ کشمیر پاکستان۔ ماہنامہ ’’ قاشیں‘‘ ۔ ماہنامہ ’’ ست رنگ‘‘ ۔ ’’شیرازہ ‘‘ اردو و کشمیری ۔ ’’ اور کشمیر میں ’’آفتاب ‘‘ ، ’’کشمیر عظمیٰ‘‘ ، ’’ آئینہ‘‘ ، کے علاوہ کئی اخبارات اور جرائدشامل ہیں۔ کلچرل اکادمی، انفارمیشن ڈپارنمنٹ، ریڈیو، ٹی وی اوردوسرے شعبہ جات کی وساطت سے ادبی پروگرامز میں شرکت کرتا رہا ہوں۔ اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔۔۔
اننت ناگ سے شائع ہونے والے ادبی رسالہ(قاشیں) کا 2 سال مدیرِ معاون رہا۔ ( یہ رسالہ مالی مشکلات کی وجہ سے بند ہوگیا)
1988میں ہفتہ روزہ ’’ اخبار بجلی ‘‘ کا 2سال ایڈیٹر اور چراغِ آرزو کے 5 شماروں کا ایڈیٹر رہا ۔ ہفتہ روزہ ’’ کشمیریت ‘‘ کے علاوہ کئی اخبارات کے ساتھ وابستہ رہا۔ لیکن اخبارات اور رسائل کے ساتھ یہ سلسلہ بہت مختصر رہا ۔۔۔ 

ٹیلی ویژن کے لئے درجنوں سکرپٹ لکھے، سیریل اورڈرامے لکھے۔۔۔ خاص طور سے دلی، شملہ، جموں دوردرشن اور کشمیرٹی وی
(کاشر چنل) کے لئے کام کیا
میرا خاص موضوع تواریخ ہے ۔ سیاسی، سماجی اور تواریخی موضوعات پر درجنوں پروگرامز لکھے اور کئی ڈاکومنٹری فلمیں بنائی۔ 

میرے کچھ سیریل درج ذیل ہیں۔
’’ ۱ زمانے کی ہوا ۔ ۲ حساب ماسٹر ۔ ۳ سنہرے ورق ۔ ۴ آبشار ۔ ۵ سترنگ ۔ ۶ اتھ شر ۔ ۷ ویتھ چھہِ پکان۔ 
۸ رنگ با رنگ ۔ ۹ رِش ۔ ۱۰ تینگل ۔ ۱۱ روم گیم شیشس ۔ ۱۲ سنگرمالن پیو پراگاش ۔ ۱۳ اس چھہِ نمبر ون ۔ ۱۴ بجر ۔
۱۵ ہش تہ تھزی نوش تہ تھزی ۔ ‘‘ اسکے علاوہ ڈرامے، ڈرامچے اور درجنوں ڈاکو منٹریز بھی لکھی ہیں۔ 

ایوارڈز ۔ 
۱۔ ’’آرٹ اینڈ کلچر‘‘ یہ ایواڑ مجھے 1999 میں اس وقت کے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبدللہ کے ہاتھوں ملا ہے۔ یہ ایوارڑ آرٹ اور تھیٹر کے حوالے سے میری خدمات کے لئے مجھے (Eco Friends) نامی تنظیم نے دیا ہے ۔ یہ ایک نان گورنمنٹ آرگنائزیشن ہے اور ماحولیات کے لئے کام کرتی ہے ۔ جموں کے ابھینو تھیٹر میں یہ گرینڈ فنکشن ہوا جس میں اس وقت کے جموں و کشمیر کے گورنر اور ریاستی حکومت کی پوری کابینہ موجود تھی۔ اس فنکشن میں ہم نے ڈھائی گھنٹے کا تھیٹر شو بھی پیش کیا ، جس کو دوسرے دن جموں و کشمیر کے تمام اخبارات نے اپنی شہہ سرخی بنایا تھا۔
۲ ۔ ’’ اِن فوِ ٹل ایواڑ ‘‘ INFOTEL AWARD ۔ یہ ایوارڈ مجھے اسی سال 2015 میں فکشن اور ڈرامہ کے لئے دیا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ یہاں کی ایک نیوز سروس Kashmir News Service ( KNS)کی طرف سے ایک پر وقار فنکشن میں دیا گیا ہے ۔ 
کتابیں ۔۔۔۔ 
1
۔۔ ’’ ویتھ ‘‘ کاشرِ ( کاشرِ تواریخک تمثیل۔ 2017 )
2۔۔ ’’کاغذی پیرہن ‘‘ (اردو افسانوی مجموعہ ۔ 1988)
زیرِ ترتیب ۔۔۔
1۔۔ (بند کھڑی کا کرب ) ۔۔۔ ( افسانوی مجموعہ)
ادبی تنظیمیں ۔
صدر ۔۔ مراز رایئٹرس اینڈ آرٹسٹس گلڈ۔۔۔ شاہین تھیٹر اننت ناگ ، 
ممبر۔۔ جموں و کشمیر فکشن رایئٹرس گلڈ ، نیشنل سوسائیٹی فار ہیومن ویلفیر ، جموں و کشمیر ایکو فرنڈس، فکروفن
Raja Yousuf
Anchidora. Anantnag. 192101
Jammu and Kashmir. India
rajayousuf72@gmail.com

تعارفی خاکہ دیگر


Comment Form



اردو فکشن

© 2017 Urdu Fiction. All right reserved.

Developed By: Aytis Cloud Solutions Pvt. Ltd.